• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس کے نظام کو جدید بنایا جائے، ملک فیاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ ادارے کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس کے نظام میں جدّت اور مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات لائی جائیں تاکہ بلدیہ جنوبی کے اپنے ذرائع آمدنی کو بڑھایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس اصلاحات اورذرائع آمدن میں اضافے سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر ،قیوم سالارزئی،،ابراہیم گل ،ڈائیریکٹرایڈمن محمد رئیسی اورمتعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ملک محمد فیاض نے کہا کہ بلدیہ جنوبی کراچی کا بڑااہم اور حساس ڈسٹرکٹ ہے اس ڈسٹرکٹ کو کراچی کا دل تصور کیاجاتاہے اس ضمن میں بلدیہ جنوبی کو توقع سے زیادہ اخراجات کرنا پڑتے ہیں ٹیکس ریکوری کی موجودہ صورتحال کومزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے متعلقہ افسران کام کی رفتار کو مزید تیز کریں، ریکوری کے مقررہ ہدف کی وصولی میں ناکامی پر محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی چیئرمین ملک فیاض نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کریں۔
تازہ ترین