کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بدھ کی صبح ناظم آباد نمبر 7 سپر مارکیٹ کے قریب واٹربورڈ کی 24 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ،اس سبب قریبی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو ئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں واٹربورڈ واٹرٹرنک مین کے ایگزیکٹیو انجینئر آصف قادری عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ لائن سے پانی کی فراہمی بند کرادی گئی ، جبکہ مرمت کا ابتدائی کام کا آغاز کردیا گیا ہے،مذکورہ شاہراہ مصروف ترین ہونے اور ٹریفک مسائل پیدا ہونے کے خدشہ کے پیش نظر متاثرہ لائن کی مرمت کا کام جمعرات کو علی الصباح کیا جائے گا ۔دریں اثنا ناظم آباد اور دیگر علاقوں میںپانی کی شدیدقلت پیدا ہوگئی۔