• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالاپل کے قریب دو خواتین کا مبینہ اغواء،عینی شاہد خاتون تھانے پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالاپل کے پاس دو خواتین کا مبینہ طور پر اغواء،عینی شاہد خاتون درخواست لے کر پولیس اسٹیشن جا پہنچی، اغواءہونے والے خواتین کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود کالا پل کے قریب منگل کی صبح ہائی رؤف سوار نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر دو خواتین کو اپنے ساتھ اغواءکرکے لے گئے ، پولیس کے مطابق منگل کو درخواست لیکر آنے والی حناءنامی خاتون نے بتایا کہ منگل کی صبح وہ حسب معمول گھر سے کلفٹن میں واقع دفتر کیلئے روانہ ہوئی تو کالا پل کے قریب رکشہ خراب ہوا، رکشہ ڈرائیور نے سروس روڈ پر اتارا جہاں دو خواتین پہلے سے موجود تھیںکچھ ہی دیر میں ٹینٹڈ گلاس والی ہائی روف میں چند نقاب پوش آئے اور زبردستی ہمیں گاڑی میں بٹھانا چاہا،مزاحمت وشور شرابے پر مجھے چھوڑ کر دیگر دوخواتین کو زبردستی لے گئے ،پولیس کے مطابق خاتون حناءکے بیان کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ شہر میں کسی خاتون کے اغوا یا لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج نہیں ہوئی ہے ۔
تازہ ترین