• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر مبینہ خودکش حملہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر مبینہ خودکش حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے سے سپر ہائی وے جانے والی سڑک پر ملیر کینٹ گیٹ نمبر 6حکیم ولاز کے قریب منگل کی شب مبینہ طور پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ نمبر 8/18اے ایس آئی رفیق کی مدعیت میں ملیر کینٹ تھانے میں زیر دفعہ 353.324.7ATA.3/4کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ،ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکے مطابق وہ حملے کے وقت دفتر سے اپنے گھر جارہے تھے کہ ایک شخص جو کہ ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سامنے سے آیا اور اچانک انکی بم پروف بکتر بند کے سامنے آگیا جس کے بعد دھماکہ ہو ا۔
تازہ ترین