• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تومایوسیاں جنم لیں گی،ثروت قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تومایوسیاں جنم لیںگی ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قانون کی بالادستی اور عوام کو انصاف فراہم کرکے ہی ملک کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے ، عوام کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیلنے والے دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا ،خیرپور میلاد جلوس میں فائرنگ کرکے عاشقان رسول کو شہید اور ان کی نعشوں پر بیٹھ کر بے حرمتی کرنے والے دہشتگردکو قانونی طور پر انجام تک پہنچایا جائے ،پریل شاہ کو ریلیف دلانے کی کوشش اور مدد کرنے والے دہشتگردوں کے سہولتکار ہونگے ،خیرپور کی انتظامیہ قانون کی بالادستی کویقینی بنائے پریل شاہ کو ریلیف دینے کیلئے حیلے بہانے تراشے گئے تو سخت احتجاج کی کال دینگے ،حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں میلاد مصطفی ٰکے جلوس پر فائرنگ کرکے دہشتگردی کرنیوالوں کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے ،شہیدوں کے انصاف کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے ۔
تازہ ترین