• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ فیسٹیول میں ملیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو اسکالر شپ دینگے،سلمان مراد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے چیئرمین سلمان عبداللہ مراد بلوچ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کراچی کے یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں میں حصہ لینے والے ملیر کے باصلاحیت طالبعلموں کو ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اسکالرشپ دے گی وہ کسی بھی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے چاہیں یا جو بھی فن سیکھنا چاہیں ان کے تمام اخراجات دیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آرٹس کونسل کراچی میں ضلع ملیر کے یوتھ فیسٹیول میں طلباءسے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے ضلع ملیر سے تعلق رکھنے والی طالبہ سارہ ہاشمی کو آل کراچی یونیورسٹی کالجز موسیقی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 25ہزار روپے اور تعلیمی اسکالر شپ دینے کا اعلان بھی کیا۔ جب کہ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بھی سارہ ہاشمی کو 25 ہزار روپے کیش انعام دیا۔ سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ ہمارے شہر کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو دکھانے اور نکھارنے کا موقع آ رٹس کونسل کراچی نے دیا ہے۔ آج یہاں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن ایئر تھیٹر میں یوتھ فیسٹیول ملیر ڈسٹرکٹ کے درمیان جو مقابلے ہوئے ان میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات نے بہت اچھی پرفارمنس دی اگر ان کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جاتی رہی اور انہیں ایسے مواقع ملتے رہے تو یہی نوجوان اس ملک کی پہچان بنیں گے۔
تازہ ترین