• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مافیا نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا،پھر پوچھتے ہیں ’’مجھے کیوں نکالا‘‘،ریاض پیرزادہ

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی ریاض حسین پیرزادہ ایک مرتبہ پھر اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کسان دشمن ہے، حکومت نے زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مجھ سمیت تمام کسان بینکوں کے مقروض ہیں اور مڈل مین ، تاجر اور آڑھتیوں کسانوں کو لوٹ لوٹ کر دبئی میں پلازے کھڑے کر لئے، بیرون ملک سے علاج کرانے اوربچوں کو پڑھانے والے ملک کے وفادارنہیں،تاجر مافیا نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا،پھر پوچھتے پھرتے ہیں کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘،میرے ساتھ سیاست میں آنے والے ارب پتی بن گئے، قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ( این اے آر سی ) میںبائیو فرٹیلائزر اور بائیو ٹیکنالوجی کو عام کرنے کے حوالے سےسیمینار سے خطاب کرتےہوئےریاض پیرزادہ نےکہاکہ ہمیں کہا جاتا ہے حکومت میں بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں،تنقید کیسے نہ کریں ہمیں ملا کیا ہے۔ مجھ سمیت تمام کسان بینکوں کے مقروض ہیں اور بڑوں کے پیٹ میں درد ہوتو باہر بھاگ جاتے ہیں، بیرون ملک سے علاج کرانے اوربچوں کو پڑھانے والے ملک کے وفادارنہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ اپنے دامن کو داغ سے بچایا،ہماری فصلیں تک نہیں بکتیں، کسان گنا پیدا کریں تو گنے کا بحران ، چاول پیدا کریں تو چاول اور گندم پیدا کریں تو گندم کا بحران پیدا کر دیا جاتا ہے،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر نے کہا کہ س زراعت میں بائیو ٹیکنالوجی پر این اے آر سی میں بے پناہ کام ہوا ہے، اب اس ٹیکنالوجی کو کسانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ کامسٹس یونیورسٹی کی بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ بائیو فرٹیلائزر کی ایجاد میں این اے آر سی ، قائداعظم یونیورسٹی اور اٹامک انرجی کمیشن نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین