• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا جلسہ، شہید فاضل راہو کے فرزند پر پولیس کا تشدد

بدین (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے راہوکی میں ہونے والے جلسے کے دوران پولیس اہلکاروں نے معروف ہاری رہنما شہید فاضل راہو کے فرزند فیاض راہو پر تشدد کیا۔ پولیس کی جانب سے دھکے دینے پر فیاض راہو زاروقطار رونے لگے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ انکے بڑے بھائی اسماعیل راہو کی تقریر کے دوران پیش آیاجب پولیس اہلکاروں نے پنڈال کے قریب فیاض راہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم بعد ازاںاسلم راہو اور دیگر نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا ۔معاملے پر رابطہ کرنے پر ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی نے ایسے کسی معاملے کے وقوع پذیر ہونے کی تردید کی ۔
تازہ ترین