• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواستیں منظور

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمنڈنے پی ٹی وی حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی ،شیریں مزاری اور اسد عمر کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواستیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے تینوں رہنمائوں کو 23 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی، شیریں مزاری اور اسد عمر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئےانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو تینوں ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے ضمانت کے عوض اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےاور 23 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔
تازہ ترین