• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم برآمد کنندہ گان کے ٹیکس ریفنڈ کیلئے پیکیج کا اعلان کرینگے،وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا افضل خان نے کہا کہ برآمد کنندگان کے ری فنڈ کیسز پر حکومت ایک پیکیج تیار کر رہی ہے۔ وزیراعظم دوتین ہفتوں میں اس پیکیج کا اعلان کرینگے جس کے تحت زیر التواء واجبات کیسز کو فوری طور پر نمٹا دیا جائیگا اور یکمشت ادائیگیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں بدھ کے روز وقفہ سوالات کے دوران کہی۔جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایوان کو بتایا کہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراء آسان بنا دیا گیا ، ملک بھر میں 4937قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی۔ شائستہ پرویز ملک کے سوال پررانا افضل خان نے کہا کہ بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے کہ بیمار صنعتی یونٹوں کو بحال کرنےکیلئے شراکت دار ی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اگر نجی بینک سپورٹ کریں تو اس کی سکیورٹی کیلئے پیکیج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انڈسٹریل سیکٹر کو دو سال سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ گیس فراہم کی جارہی ہے۔ 180ارب روپے کا پیکیج دیا گیا ہے۔ مقامی طورپر تیار کردہ متعدد اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
تازہ ترین