• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولوی معاذ اللہ کو ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی بنانے پراتفاق

اسلام آباد ( بلال ڈار ) معتبر پارلیمانی ذرائع نے ’’ جنگ‘‘ کو بتایا کہ بلوچستان کے حکمران اتحاد اور جے یو آئی(ف) میں مولوی معاذ اللہ کو ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی بنانے پراتفاق ہوگیاہے جبکہ اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کے حصول کیلئے پشتونخواہ میپ اور جے یو آئی میں ٹھن گئی ہے۔حکمران اتحادنے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ڈٹ کرساتھ دینے کے بدلے میں بلوچستان اسمبلی میں دوسال سے خالی ڈپٹی سپیکر شپ جے یو آئی (ف) کو دینے کافیصلہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ آپ جسے بھی اس عہدے کیلئے نامزد کریں گے ہم اْس کی حمایت کریں گے۔دوسری جانب نئے اپوزیشن لیڈٖر کے انتخاب کیلئے پشتونخواہ میپ اور جے یو آئی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ، 11 اراکین والی اپوزیشن کی ایک اور جماعت نیشنل پارٹی نے آزادبینچوں پربیٹھنے کو ترجیح دی ہے۔
تازہ ترین