• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرتی رہے گی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر )پیپلزپارٹی کے سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ دانیال عزیز میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا شوق پورا کرلیں۔ پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرتی رہے گی۔ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اورملازمین کے ساتھ مل کر بچایا جائے گا۔ سینٹر سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا ہے کہ حکومت بتائے پی آئی اے کو کسے بیچا جا رہا ہے ؟ کیا پی آئی اے کو خریدنے والے حکومت کے فرنٹ مین نہیں ہیں۔ سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دانیال عزیز پی آئی اے کی کارکردگی پر قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوں۔ حکومت پی آئی اے کا ٹرانزیکشن سٹرکچر پارلیمنٹ میں پیش کرے۔ پی آئی اے کو بند دروازے کے پیچھے بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سینٹر سلیم مانڈوی والا نے اعلان کیا کہ پی آئی اے کی کارکردگی پر بہت جلد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ 
تازہ ترین