• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کے وژن نے امن وامان کی صورتحال بہتر کی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک شخص کے وژن کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال میں 52فیصد بہتری آئی، مخالفین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی، ہم نے باتیں نہیں کیں کام کیا ہے۔ وہ بدھ کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں۔ وفد کی سربراہی پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی نواز رضا کر رہے تھے۔ وفد میں پی ایف یو جے دستور کے سیکریٹری جنرل سہیل افضل اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری مقصود احمد یوسفی سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے پی ایف یو جے کے رہنما موجود تھے۔ پی ایف یو جے کے وفد نے مریم اورنگزیب کو فاٹا اور بلوچستان میں صحافیوں کو درپیش سے آگاہ کیا۔ وفد نے ویج بورڈ ایوارڈ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مریم اورنگزیب نے یقین دلایا کہ وہ جلد اسلام آباد میں ویج بورڈ ایوارڈ جاری کرکے صوبوں کے لیے مثال بنائیں گے تاکہ دوسرے صوبے بھی اس کی تقلید کریں ، ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ویج بورڈ ایوارڈ بھی صوبائی مسئلہ ہے۔ انہوں نے پی ایف یو جے کی اپیل پر فاٹا میں شہید ہونے والے صحافی کی اعلان کردہ امداد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے صحافیوں کے مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے ۔
تازہ ترین