• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں سانحہ قصور پر بحث،جنسی زیادتی کیخلاف سخت قوانین بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے،جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ایسے سخت قوانین بنائے جائیں کہ آئندہ ایسے مکروہ جرم کرنے والوں کو سزا موت دی جاسکے۔ سانحہ قصور پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کےاعجاز جاکھرانی اور مسلم لیگ (ن)کی شائستہ پرویز کے درمیان سخت جملوںکا تبادلہ ہوا۔ شائستہ پرویز نےاعجاز جاکھرانی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قصور واقعہ پر سیاست کررہے ہیں ،سیاست سے ہٹ کر مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں ،بیٹیوں کو تحفظ فراہم کرسکیں، کنٹینر پر بیٹھ کر تقریرں کرنے والوں کو اپنے اپنے علاقوں میں جاکر اپنی بچیوں اور بچوں کو تحفظ دینے کفلئے کام کرنا چاہیے۔ اعجاز جاکھرانی نے کہاکہ زینب کیساتھ زیادتی کا واقعہ پنجاب میں ہوا ہے تو ہم پنجاب حکومت کو ہی مورد الزام ٹھہرائیں گے ،حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کی مسرت زیب نے کہا ہمیں تقریر و ں کی بجائے سخت قانون بنانے پر توجہ دینی چاہیے اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ جے یو آئی کی شاہدہ اختر نے کہا جب تک ہم اسلامی قوانین کے مطابق سزائیں نہیں دیں گے اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔
تازہ ترین