• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھڑو تھر،زہریلی لسی پینے سے 10سالہ لڑکی ہلاک، 11افراد بے ہوش

کھپرو (نامہ نگار) اچھڑو تھر کے گاؤں کھو گپنی میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد بے ہوش ہو گئے جبکہ 10 سالہ لڑکی عیدان ولد انور درس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اس موقع پر اہل محلہ نے متاثرین کو تعلقہ اسپتال کھپرو منتقل گیا ۔جن میں خواتین اور بچے شامل تھے ۔جن میں صدیق ، انور ، امین، معروف ،سانون ، امیر بخش، ممتاز ، رحمت خاتون ،نارل ،واحدا اور دیگر شامل ہیں۔تاہم رحمت خاتون ، اور ماروی کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔متاثرین نے بتایا کہ لسی پینے سے گھر کے سارے افراد بے ہوش ہو گئے جن کو اہل محلہ نے تعلقہ اسپتال کھپرو میں پہنچایا ۔
تازہ ترین