• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون کمیٹی کھیموں جو پار کے چیئرمین امید علی راہموں نا اہل قرار

عمرکوٹ(نامہ نگار) ٹائون کمیٹی کھیموں جو پار کے چیئرمین امید علی راہموں جو کہ چھاچھرو کے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد راہموں کے چھوٹے بھائی ہیں جن کے خلاف مخالف گروپ کے رہنما محمد دائم راہموں نے دو ماہ قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے ٹائون کمیٹی کھیموں جو پار کے چیئرمین امید علی راہموں کے خلاف بلدیاتی اختیارات کے ناجائز اور غلط استعمال کرنے اور ریلیف گندم کے معاملے میں خود ٹھیکیدار بننے کے الزامات اور دیگر الزامات ثابت ہونے پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بلدیاتی چیئرمین یا اور کسی بلدیاتی رکن کو اپنی ٹائون اور میونسپل وغیرہ میں کسی بھی طریقے سے ٹھیکیدار نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 شق نمبر 36 ایک کے تحت چیئرمین کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے جس کے تحت وہ کسی بلدیاتی الیکشن یا اسمبلی کے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ۔
تازہ ترین