• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرپورساکرو( نامہ نگار) پاکستان فشر فوک فورم گاڑہو کا اجلاس مرکزی رہنماء سید گلاب شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں بچو، عظیم، جمن اور الھڈنو ملاح نے بتایا کہ بوہارا کے بااثر رئیس نے سمندر کی ڈبو کریک پر قبضہ کر رکھا ہے اور میر بحروں کو مچھلی پکڑنے نہیں دیتے۔مزاحمت کرنے پر اپنے آدمیوں کے ہمراہ جال اور دیگر سامان چھین لیتے ہیں اور پولیس کے ذریعے تنگ کرتے ہیں ایسی صورتحال میں میربحروں کی کوئی مدد کرنے والا نہیں ہے گذر کا ذریعہ چھین جانے پر بچے بوکھ و افلاس کا میں مبتلا ہیں ماہیگیروں کی جائز مدد کی جائے۔ سید گلاب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میربحروں کی جائز مدد کی جائے گی۔ 21 تاریخ کو پریس کلب کراچی پر بھوکھ ہڑتال ہورہی ہے آپ سب وہاں پر ضرور آئیں جبکہ 2 فروری کو وزیروں کے گھروں پر دھرنا ہوگا۔
تازہ ترین