• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اور عوامی نمائندوں نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، پی ایس پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلدیاتی و عوامی نمائندوں نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ یہ بات پاک سر زمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی و اراکین کمیٹی نے ملنے والے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں ، مساجد میں پانی نہیں ہے، کوئی سننے والا نہیں، جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں، نالیاں بند ہیں، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے، لیکن عوامی نمائندے صرف اپنی مراعات کےحصول میں مصروف ہیں، مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو لولی پاپ دےکر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ مسائل کےحل کیلئے فوری نوٹس لیں اور اور صفائی و صحت کا کام اپنی نگرانی میں شروع کرائیں۔
تازہ ترین