• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم اور ریٹائر ڈملازمین کے واجبات کی ادائیگی ہمارا فرض ہےمئیر حیدرآباد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی انتقال کر جا نے والے اور ریٹائر ڈملازمین کے تمام واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنانا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ملازمین کی فلاح و بہبود کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ہم نے دوران ڈیوٹی انتقال کر جانے والے اور ریٹا ئرڈ ملازمین کو مالی امداد دی، وہ اپنے آفس میں ریٹائر ڈملازمین میں گریجوٹی چیک تقسیم کر رہے تھے ۔اس موقع پریوسی چیئرمینز ڈاکٹر محفوظ گدی، تنویر احمد صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔ مئیر نے کہا کہ دوران ڈیوٹی انتقال کر جانے والے اور ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی زندگی کے سنہری لمحا ت ادارے کی نظر کر دئیے اور ایمانداری سے ادارے کی نیک نامی کیلئے کام کیا، ان کی خدمات کا صلہ تو اللہ دیگالیکن ان کے واجبات و مالی امداد دیگر سہولیات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی میں ہم بخل سے کام نہیں لیتے۔
تازہ ترین