• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح کےباوجود ڈوپلیسی اورڈیویلیئرز سنچورین کی وکٹ پر برس پڑے

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈو پلیسی سمیت 5 کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں فتح کے باوجود سپر اسپورٹس پارک کی پچ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے دبے لفظوں میں اپنے بورڈ سے گلہ کیا ہے۔ فاف ڈو پلیسی کہتے ہیں کہ فتح کے باوجود ایمانداری کا تقاضا یہ ہے کہ میں سچ کہوں اور وہ یہ کہ سنچورین کی وکٹ ہمارے مزاج اور کرکٹرز کی تربیت کے خلاف تھی ، اتنی سلو پچ کو دیکھ کر پہلے دن ہی مجھے شاک لگا تھا، اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی سلو پچز بنائی گئیں۔ میزبان بورڈ کو اپنی ٹیم کی ضرورت کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہم اس میں صرف گرائونڈ مین کو ہی قصور وار نہیں کہہ سکتے بلکہ بورڈ کو بھی توجہ کرنا ہوگی۔ اس سے قبل ایڈن مارکرام، نگیڈی، مورنے مورکل اور ڈین ایلجر بھی کڑی تنقید کرچکے ہیں بلکہ بعض کرکٹرز کا تو کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگ اکہ جیسے بھارتی سر زمین پربولنگ کر رہے ہوں۔
تازہ ترین