• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر امین اور احمد شہزاد نیوزی لینڈ پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے عمر امین اور احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ اوپنر اظہر علی اور امام الحق آخری ایک روزہ میچ کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔ دونوں پلیئرز کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون مختصر ترین فارمیٹ کے 3 انٹرنیشنل میچز 22، 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پیر کو ویلنگٹن ہی میں کھیلا جائے گا۔ عمر امین اور احمد شہزاد جمعرات کو بیسن ریزور گراؤنڈ ویلنگٹن میں قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میں بھی حصہ لیں گے۔
تازہ ترین