• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلو اوور ریٹ، جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی فتح کامزا کرکرا ہوگیا ہے۔ سنچورین ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے کپتان فاف ڈوپلیسی اور دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ ٹیم 2،2 اوورز مقرہ وقت سے لیٹ رہی، جس کی وجہ سے جرمانہ بھی ڈبل کیا گیا ہے۔ اگلے 12 ماہ میں اگر فاف ڈو پلیسی کی قیادت میں ایسا پھر ہوا تو انہیں معطلی کابھی سامنا ہوگا۔
تازہ ترین