• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیربنگلہ اسٹیڈیم 100ویں ون ڈے کا جشن نہ مناسکا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ناقص حکمت عملی اور تماشائیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم کے تاریخی میچ کے موقع کو یادگار نہ بناسکا اور کسی قسم کے معمولی جشن ک اانتظام بھی نہ کرسکا۔ گزشتہ روز ڈھاکا میں 3 ملکی کپ میں زمبابوے اور سری لنکا کا میچ شروع ہوا تو وہ گرائونڈ کی تاریخ کا 100 وا ں ون ڈے میچ تھا،شیر بنگلہ اسٹیڈیم یہ اعزاز حاصل کرنے وا لا دنیا کا چھٹا گرائونڈ ہے، قبل ازیں شارجہ، سڈنی، میلبورن، ہرارے سپورٹس کلب اور پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو ون ڈے کی سنچری مکمل کرچکے ہیں، بورڈ 100 ویں میچ کو شیڈول بناتے وقت میزبان ملک کا میچ نہ بناسکا، چنانچہ گنتی کے چند شائقین کے سامنے کچھ کرنے کو باقی نہ تھا، البتہ زمبابوے کو 2006 میں یہاں پہلے میچ کی طرح 100 واں میچ کھیلنے کا اعزاز مل گیا۔
تازہ ترین