• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلی ورلڈ کپ ونر رونالڈینہو نے فٹ بال کو الوداع کہہ دیا

ساؤ پالو ( جنگ نیوز) برازیل کے 2002 ورلڈ کپ ونر فٹ بالر رونالڈینہو نے کھیل کو الوداع کہہ دیا۔ وہ گذشتہ دو سال سے ہر قسم کی پروفیشنل فٹبال نہیں کھیل رہے تھے۔ انہوں نے یورپین لیگ میں پیرس سینٹ جرمین، بارسلونا، اے سی میلان، ایٹیلیٹکو اور فلیمنگو جیسے کلبز کی بھی نمائندگی گی۔ رونالڈینہو نے پورٹو الیگرے میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد پی ایس جی سے منسلک ہوئے جبکہ 2003 سے 2008 کے درمیان وہ بارسلونا کے لئے کھیلتے رہے۔ انہیں 2005 میں فیفا کی جانب سے سال کا بہترین فٹبالر منتخب کیا گیا تھا۔ برازیل کے لئے، انہوں نے 97 میچز میں 33 گول اسکور کیے، جن میں 2002 میں ورلڈ کپ کے دو گول بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین