• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست کی ذمہ داری بیٹسمینوں پر عائد ہوتی ہے، ویرات کوہلی

سنچورین ( جنگ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم ہمیشہ اپنی مضبوط بیٹنگ لائن پر نازاں رہتی ہے لیکن کپتان ویرات کوہلی جو جنوبی افریقا 25 سالہ کا بدلہ لینے پہنچے تھے، نے بیٹسمینوں کو ہی سیریز میں شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ٹیم پروٹیز سے دوسرے ٹیسٹ میں135 رنز سے واضح شکست کے بعد تین میچز کی سیریز بھی 0-2 سے ہار چکی ہے۔ کیپ ٹاؤن میں بھارتی ٹیم نے 72 رنز سے مات کھائی تھی۔ بدھ کو میچ کے بعد کوہلی نے کہا کہ ہم اننگز کے دوران اچھی شراکت داریاں قائم کرنے میں ناکام رہے۔ جو نتائج ہیں اس کے ذمہ دار ہم خود ر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں بولرز نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا ہے جس کا کریڈٹ بولرز کو دینا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھے یہ تسلیم بھی کرنا پڑتا ہے کہ ہماری فیلڈنگ بھی تسلی بخش نہیں رہی۔ پہلی اننگز میں 153 رنز بنانے والے کوہلی نے کہا کہ ہم نے سپر اسپورٹس پارک کی وکٹ سمجھنے میں غلطی کی، ہمارا خیال تھا کہ وکٹ فلیٹ ہے لیکن پچ نے جس طرح برتائو کیا وہ ہمارے لئے حیرت انگیز تھا۔ میں نے ساتھیوں کو بتایا کہ ٹاس سے پہلے وکٹ اس سے مختلف تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی اننگز میں 150 رنز بنائے جس کی میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم نے میچ گنوادیا اور سیریز بھی ہارگئے۔ اگر ہم جیت گئے تو 30 رنز کی بھی اہمیت ہوتی۔ کوہلی نے اپنے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ ہمیں ایک ٹیم اور ایک گروپ کے طور پر جیتنا ہوگا۔
تازہ ترین