• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میلبورن ( جنگ نیوز ) یوکرین کی مارٹا آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔15 سالہ مارٹا نے اولیویا روگوسکا کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ اس سے پہلے 1997 میں یو ایس اوپن میں میریانا لوچچ برونی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ آخری 32 کھلاڑیوں میں بھی سب سے کم عمر ہیں۔ اس سے پہلے 1996 میں مارٹینا ہنگس کو یہ اعزاز حاصل تھا۔ انہوں نے اب تک 82ہزار پائونڈ کی رقم اپنے کھاتے میں جمع کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی حالیہ کامیابیوں اور بہت سے سارے پیسے حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں، ان پیسوں سے میں خاندان والوں کیلئے تحائف لوں گا، اور کچھ رقم خود پر بھی خرچ کرونگی ۔
تازہ ترین