• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ انڈر 19کرکٹرز کے نام دو نئے عالمی ریکارڈز

ویلنگٹن (نیوز ایجنسیز) نیوزی لینڈ نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ میں دو نئے ریکارڈز پر قبضہ کرلیا۔ کیویز نے ہوم گرائونڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹورنامن کی تاریخ میں دوسرا بڑا مجموعہ حاصل کر لیا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے کینیا انڈر 19 کے خلاف میچ میں 436رنز بناڈالے، ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے 2002 ؤ میں کینیا کے خلاف ہی 480 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا تھا۔ اس بڑے ٹوٹل کا سہرا اوپننگ بیٹسمین جیکب بھولا کی 180 رنز کی عالمی ریکارڈ اننگز کے سر ہے۔ انہوں نے انڈر 19 کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا سابق آسٹریلوی بیٹسمین تھیو ڈوروپولوس کا 15 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، تھیو نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف 179 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جبکہ انڈر 19ورلڈ کپ میں سب سے بڑی 176 رنز کی اننگز ویسٹ انڈین کے پیگن نے 2002 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلی تھی۔
تازہ ترین