• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی انڈر 16ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کا شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی انڈر16 ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹور نامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لینگی جن میں پنجاب، سندھ، فیڈرل کیپٹل، کے پی کے اور بلوچستان شامل ہیں، ٹورنامنٹ 25 جنوری سے 31 جنوری تک لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ٹیموں کا انتخاب قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے پیپسی پی سی بی انٹر ریجن انڈر 16 ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا۔ ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں 31 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل میں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پنجاب اور سندھ کی انڈر 16 ٹیموں کے مابین 25 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ دوسرا میچ 25 جنوری کو ہی بلوچستان اور کے پی کے کی انڈر 16 ٹیموں کے مابین ایل سی سی اے میں ہوگا۔ فیڈرل کیپٹل اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین میچ 26 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم اور سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے گرائونڈ پر ہوگا ۔ کے پی کے اور سندھ کی ٹیموں کے مابین میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم اور بلوچستان اور فیڈرل کیپٹل کے مابین میچ ایل سی سی اے گرائونڈ پر ہو گا۔ پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے مابین میچ 29 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم، کے پی کے اور فیڈرل کیپٹل کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے میں ہوگا۔ سندھ اور فیڈرل کیپٹل ٹیموں کے مابین میچ 30 جنوری کو قذافی ا سٹیڈیم میں جبکہ پنجاب اور کے پی کے کی ٹیموں کے مابین میچ ایل سی سی اے گرائونڈ پر کھیلا جائیگا۔ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائیگا۔
تازہ ترین