• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر یونین نے کلب وکٹری اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دے کر آل کراچی پروفیسر شیر محمد بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آل برادرز نے محفوظ الیون ملیر کو 2-0 سے شکست دی۔ میچ ریفریز عزیز پاشا، شاہد احمد، محمد اکرم اور میچ کمشنر اسحاق عثمان تھے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آل برادرز اور ملیر یونین کے درمیاں بروز اتوار 21جنوری کو وکٹری اسپورٹس گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین