• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے میرپور خاص کامیاب

میرپورخاص ( نامہ نگار)ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میرپورخاص نے سانگھڑ کو 99 رنز سے ہرادیا۔میرپورخاص نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے خیام حسن 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عمر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ناکام ٹیم95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ احتشام 25 اور علی احمد 21 رنز بناسکے ۔محمد اعزاز نے 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
تازہ ترین