• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آرمی نے چھٹی قومی آرچری چیمپئن شپ جیت لی

پشاور (نمائندہ جنگ) پاکستان آرمی نے 152 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے چٹھی قومی آرچری چیمپئن شپ جیت لی، واپڈا نے 100 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پنجاب نے 25 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، سابق صوبائی وزیر کھیل اور خیبر پختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سنٹر ممتاز احمد ندیم، سیکرٹری پاکستان آرچری فیڈریشن وصال محمد اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آرمی کی ٹیم میں ندیم جونیئر، ندیم احمد اور طیب جبکہ واپڈا کی ٹیم میں حافظ عبدالرحمٰن اور نعمان شامل تھے۔ خواتین انفرادی ایونٹ میں واپڈا کی نگہت خان نے پہلی، آرمی کی سنبل زبیر نے دوسری ،امہ زہرا نے تیسری او راقصیٰ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ مسکڈ جونیئر میں آرمی کے ندیم جونیئر اور سنبل نے پہلی، واپڈا کی نگہت اور نعمان نے دوسری جبکہ پنجاب کے ارسلان اور سائرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین