• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 146 طلبہ شریک ہوئے،119 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 27 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 81.51 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے امتحانات میں 152 طلبہ شریک ہوئے،117 طلبہ کو کامیاب جبکہ 35 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 76.97 فیصدرہا۔
تازہ ترین