• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موساد کی ٹیم کا پاکستان سے ملحقہ بھارتی ایل او سی کے کئی مقامات کا دورہ

کراچی(رپورٹ: جاویدرشید)دہلی کے دوے پر آئے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ آنے والے موساد کی دس رکنی ٹیم نے بدھ کے روز پاکستان سے ملحقہ بھارتی ایل او سی کے کئی مقامات کا دورہ کیا ہے بی ایس ایف کی جانب سے اسرائیلی وفد کو خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا اور بہت سی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ سی آر پی ایف کی نگرانی میں اسرائیلی وفد کو سرینگر کا صبح سویرے دورہ کرایا گیا ہے۔ اطلاع ہے کہ موساد اور را کے مشترکہ آپریشن میں مجاہدین کی کڑی نگرانی کا عمل چل رہا ہے اور بھارتی فوج کی چھاپہ مار مہم اور اندھا دھند گرفتاریاں ہو رہی ہے۔
تازہ ترین