• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیدہے سپریم کورٹ میرے ساتھ انصاف کرے گی،ثابت کروں گا ،پولیس مقابلہ جعلی نہیں تھا،راؤانوار

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوسری جانب ایس ایس پی ملیرراؤانوار کا کہنا ہے کہ امیدہےسپریم کورٹ میرےساتھ انصاف کرےگی ، ثابت کروں گاپولیس مقابلہ جعلی نہیں تھا،میرےخلاف احتجاج میں ایک سیاسی پارٹی اوردہشت گردوں کےاہل خانہ شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی کے ممبرسلطان خواجہ پر تحفظات تھے ، انھوں نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو بلاکر کہا کہ تم بیان دو ہم تمہیں بچالیں گے،میرے خلاف کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے،میرے دور میں سہراب گوٹھ کبھی بند نہیں ہوا،آج غلطی کی وجہ سے سہراب گوٹھ بند ہوگیا،مقابلے کا مقدمہ ایس ایچ او شاہ لطیف کی مدعیت مین درج ہوا،میں مقابلے کے بعد پہنچاتھااس کے حقائق چیک کئے جا سکتے ہیں،میں نے دہشت گردی کے خلاف بہت زیادہ کام کیا ۔

تازہ ترین