• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوبیس ممالک کے سیاحوں کو پاکستان میں داخلے کے بعد 30دن کا ویزا دینے کا فیصلہ

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ دنیا بھر کے 24 ممالک سے سیاحت کی غرض سے پاکستان آنے والوں کو 30 دن کا ویزا ملک میں داخلے کے بعد فراہم کردیا جائے گا۔ تاہم یہ سہولت انفرادی طور پر سیاحت کیلئے آنے والوں کیلئے نہیں ہوگی بلکہ گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو فراہم کی جائے گی۔ امیگریشن حکام اور ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ان ممالک میں امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک شامل ہیں۔ سیاحت کے حوالے سے معروف وہ ممالک جن کے افراد پاکستان آنے کے خواہشمند ہونگے اُن کو پاکستان آنے پر ویزے کی فوری فراہمی کیلئے خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔ جن ممالک کے سیاحوں کیلئے آمد پر ویزے کی سہولت دی گئی ہے اُن میں آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، لگزمبرگ، ملائیشیا، نیدر ذلینڈز، ناروے، پرتگال، سنگاپور، سپین، سویڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

تازہ ترین