• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤانوار کو عہدے سے ہٹاکر گرفتار کر نے کی سفارش

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نقیب اللہ کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کردی ، ذرائع کے مطابق تحقیقات میں نقیب اللہ کے دہشت گرد ہونے کا تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا ،مزید تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقاتی کمیٹی نے راوانوار کو عہدے سے ہٹاکر مقدمہ درج اور گرفتار کر کے ان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی ہے ،کمیٹی کے سربراہ ثنااللہ عباسی کے مطابق ہم مبینہ مقابلے کی جگہ بھی اور سینٹرل جیل جاکرکچھ لوگوں کے انٹر ویوبھی کئے ہیں ، ان کا کہناتھاکہ کمیٹی کے ممبران آزاد خاں اور سلطان علی خواجہ کیس میں بہت محنت کی ہے ، ثنااللہ عباسی نے کہا کہ ہمارا کام انصاف دلانا ہے اور لوگ انصاف ہوتا ہوادیکھیں گئے ۔ابتدائی رپورٹ میں مقابلے میں شریک تمام پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کی سفارش کی گئی ہے ،علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں بھی ہوا ،جہاں شاہ لطیف ٹاون تھانے کے 7اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے گئے ،انھوں بیان دیاکہ جب ایس ایچ او شاہ لطیف نے ہمیں جائے وقوع بلایا تو ہلاکتیں ہو چکی تھیں ۔

تازہ ترین