• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ،پاکستان اور چین کیساتھ تنائو میں اضافہ

Todays Print

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت نے جدید ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جس سے پاکستان اور چین کے ساتھ تنائو میں مزید اضافہ ہوا ہے۔بھارت کی وزارت دفاع نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے یہ میزائل مشرقی بھارتی ریاست اوڈیشا کے ساحلی جزیرے عبدالکلام سے داغا گیا۔یہ میزائل اگنی فائیو آئی سی بی ایم قسم کا تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تین منزلہ میزائل کو ایک موبائل لانچر سے داغا گیا، جس نے تقریباً 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ لگ بھگ 20 منٹ میں طے کیا۔سن 2012 میں اگنی فائیو میزائل متعارف کرائے جانے کے بعد یہ اس کا پانچواں تجربہ تھا۔ اس سے قبل بھی بھارت گزشتہ ماہ ایک میزائل تجربہ کرچکا ہے۔

تازہ ترین