• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفے کے بجائے عمران اور شیخ رشید دبئی چلے گئے

Todays Print

اسلام آباد(خبر نگار،اے این این )استعفے دینے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورپاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیددبئی چلے گئے،عمران خان دو روزہ نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں، دورہ کے دوران وہ نجی ملاقاتیں کرینگے اور شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ پروگراموں میں شرکت کرینگے، عمرا ن خان 21 جنوری کو واپس پاکستان پہنچیں گے جبکہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے خود بیماری کو جواز بناکرشیخ رشید بھی دبئی چلے گئے ہیں،شیخ رشیدجمعہ کی صبح سویرے اسلام آباد ایئر پور ٹ پہنچے جہاں سے وہ دبئی روانہ ہوئے، جانے سے قبل ان سے استعفے کے متعلق پوچھا گیا تو بات گول کرگئے،ا ن کا کہنا تھا بیمار ہوں ،نمونیہ ہوگیا ہےہفتہ کو واپس آجائوں گا، ان سے استعفے لوں گا اور خود بھی استعفی دوں گا،ان سے جب پوچھا گیا کہ استعفی کا اعلان کرکے عمل نہ کرنے پر مخالفین انہیں تنقید کا نشانا بنارہے ہیں، جس پر انہوں نے مخالفین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جوتیاں پڑیں گی۔

تازہ ترین