• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل،فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ و فائرنگ، ہلاکتوں کا خدشہ

Todays Print

کابل(خبر ایجنسی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک فائیواسٹار ہوٹل میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے مسلح افراد کو کابل کے علاقے باغِ بالا میں واقع ہوٹل کے اندر رات 9بجکر 20منٹ پر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جبکہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی افراد کو یرغمال بھی بنالیا گیا ہے۔رات گئے تک موصول اطلاعات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 4ہے اور سیکیورٹی اہلکار ان سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ا

تازہ ترین