• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن فلیٹس ریفرنس، نیب لاہور نے نواز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار کر لیا

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز) لندن فلیٹس ریفرنس کے سلسلے میں نیب لاہور نے نواز شریف کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرلیا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے ملنے والی اہم معلومات، نواز شریف اور بچوں کے خلاف نئے گواہان کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائیگا۔ اس سے پہلے نیب احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے ریفرنسز میں جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست بھی واپس لے چکا ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

تازہ ترین