• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، نوجوان جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کو شہریوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا،راشد منہاس روڈ پر رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈارئیور جاں بحق جبکہ اسکا دوست زخمی ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا اور دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ پر ہفتہ کو رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈارئیور 27سالہ مقصود جاں بحق اور اسکا دوست عبدالروف زخمی ہو گیا،واقعہ کے بعد پولیس نے پہلے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص ملزم ہے اور اسکے تین ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم بعد میں پولیس نے اپنا موقف بدلتے ہوئے بتایا کہ مقتول ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے جبکہ اسکا دوست بھی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد مقتول رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ مقتول کو پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

تازہ ترین