• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ہاتھ جوڑتا ہوں، بلوچ اپنے کندھے غیروں کی بندوق کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، بلاول بھٹو

Todays Print

حب(نامہ نگار‘ایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بلوچستان والوں کے اور میرے دکھ سکھ ایک جیسے ہیں‘آپ کے لوگ قتل‘اغواء ہوتے رہے ‘ہمارے ساتھ بھی یہی ہوا‘وہ ہمیں مارتے رہیں گے اورہم جئے پاکستان کہتے رہیں گے ‘آمروں نے بلوچوں کو ہمیشہ دکھ دیا‘میں بلوچستان کی عوام سے ہاتھ جوڑ کر کہتاہوں غیروں کی بندوق کیلئے اپنا کندھا استعمال نہ ہونے دیں ‘صوبہ بین الاقوامی سازشوں کا گڑھ بنا ہواہے‘سی پیک ہم نے شروع کیا مگر ن لیگ کی حکومت نے اس پر قبضہ کرلیاہے‘بلوچستان کی پسماندگی میں غیروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کا بھی کردار ہے ‘ صوبائی حکومت کی برطرفی کی سازش میں پیپلز پارٹی کا کوئی رکن شامل نہیں۔ہفتہ کو حب کے جام غلام قادر اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس صوبے کی گیس سے پورے ملک کے چولہے جل رہے ہیں لیکن بلوچستان میں حکمرانوں نے بے یقینی کی صورتحال پیدا کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین