• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ قتل کیس، ڈیڈ لائن ختم، لائحہ عمل کیلئے اجلاس آج طلب

Todays Print

مردان (نمائندہ جنگ) عاصمہ قتل کیس کے ملزمان کی تلاش جاری ہے‘ عمائدین جرگہ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم‘ لائحہ عمل کے لئے آج دس بجے اجلاس طلب کر لیا گیا۔ علاقے کی خاتون رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے سانحے پر تحریک التواء جمع کرادی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے غفلت برتی ہے،گوجر گڑھی کے علاقہ جندرپار میں ایک ہفتہ قبل اغواء کے بعد مبینہ جنسی درندگی کا شکار ہونے والی چار سالہ ننھی بچی عاصمہ قتل کیس کا ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ ملزمان قانون کی گرفت سے تاحال باہر ہیں۔ شہر کی فضا بدستور سوگوار رہی۔ ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی سربراہی میں قائم پولیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ملزمان کی تلاش میں ہے۔

تازہ ترین