• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا،اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں میں پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف

Todays Print

اسلام آباد(این این آئی) میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں طلبہ کو پاکستان مخالف نصاب تعلیم پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے نصاب تعلیم میں تبدیلی کی گئی ہے،یو این ایچ سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کے کیمپوں میں کمیونٹی پرائمری سکول قائم کئے گئے ہیں جن کا سلیبس صوبائی اور وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر تبدیل کردیا گیاہے،وفاقی حکومت کی جانب سے نصاب کی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین