• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ،حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ ’’لگے رہو منا بھائی ایسے تماشوں سے پاکستان کا دنیا میں وقار نہیں بڑھے گا‘‘،سابق سفیر کا ردعمل

Todays Print

اسلام آباد (محمد صالح ظافر / خصوصی تجزیہ نگار) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف کوہاٹ میں ملک اور فوج سے غداری کی پاداش میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ کوہاٹ کے رہائشی شمس الحق کی مدعیت میں قائم کیا گیا ہے۔ مقدمے کا اندراج بی۔120 اور اے۔121 کے تحت عمل میں آیا ہے۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم حسین حقانی نے امریکا میں قیام کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے پاکستان کے امیج کو گزند پہنچائی ہے۔ مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حسین حقانی نے پاکستان کے خلاف دو کتابیں بھی قلمبند کی تھیں۔ حسین حقانی نے مقدمے کے اندارج پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’لگے رہو منّا بھائی ایسے تماشوں سے پاکستان کا دُنیا میں وقار نہیں بڑھے گا۔ پانچ سال پرانے نام نہاد مقدمے کا فیصلہ بھی نہیں آیا اور الزام لگانے والا غائب ہوگیا۔ میری مخالفانہ کتابوں اور دلائل کا جواب دیں۔ کتابیں دُنیا بھر کی جامعات میں پڑھائی جاتی ہیں۔ مقدمہ درج کرنے والے بھی پڑھ کر کچھ سیکھ لیں۔‘‘

تازہ ترین