• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازبوکھلاہٹ کا شکار،امپائرکے ساتھ ملکرکھیلے،عمران خان

Todays Print

اسلام آباد(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے امپائرزکے ساتھ ملکرکھیلے ہیں اور انہیں جسٹس (ر)قیوم جیسے ججز چاہئیں جس پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے وہ اپنی مرضی کا فیصلہ لکھوائیں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے انہیں بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اظہارخیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کے عوامی جلسوں کا مقصدواضح ہوگیا ہے ‘وہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے ۔نوازشریف اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین