• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کیخلاف فارن فنڈنگ درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد( آئی این پی) الیکشن کمیشن پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواست کی سماعت آج کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہو گی ، الیکشن کمیشن کا تین رکنی بینچ درخواست کی سماعت کر ے گا، مسلم لیگ ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے دائر کر رکھی ہے۔
تازہ ترین