• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب کہتے ہیں”آئی لو یو“ اور میں بھی کہتا ہوں ”آئی لو یو،آئی لو یو“شہباز شریف

لاہور(مانیٹر نگ سیل )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے باب پاکستان کے احاطے میں انتہائی جذباتی اور پرجوش خطاب کیا ۔باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ہزاروں کارکنوں کی شرکت سے تقریب بہت بڑے عوامی اجتماع میں تبدیل ہو گئی ۔ اجتماع میں پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے نوجوان وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے لگاتے رہے۔مسلم لیگ(ن)کی خواتین کارکنوں نے بھی شیر کے نشان والی ٹوپیاں اور پارٹی پرچم سے مزین لباس پہن رکھے تھے۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی تقریب کے دوران بار بار آئی لو یو کے نعرے لگائے۔
تازہ ترین