• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے بہت لڑ لئے اب غربت کیخلاف جنگ لڑنی ہوگی ، مودی

نئی دہلی( آئی این پی ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے کام نہیں کر رہے بلکہ ہم دہشتگردی کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا ملک وہائیوں سے دہشتگردی سے متاثر ہے،بھارت اور پاکستان نے بہت لڑ لیا آؤ مل کر غریبی اور بیماری سے لڑیں ، اگر پاکستان اور بھارت غریبی اور بیماری سے مل کر لڑیں گئے تو جلد جیتیں گئے ،یہ کہنا کہ ہماری خارجہ پالیسی پاکستان کے حوالے سے ہے غلط ہے ،بھارت کی خارجہ پالیسی مسائل اور دنیا کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں ہے ،دہشتگردی کو دنیابھر میں ختم ہونے کی ضرورت ہے۔ اتوارکو بھارتی ٹی وی ”ٹائمز ناؤ“ کو دیئے گئے انٹرویو میں نریندر مودی نے کہا کہ ہم پاکستان کو تنہا کرنے کے لئے کام نہیں کر رہے بلکہ ہم دہشتگردی کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا ملک دہائیوں سے دہشتگردی سے متاثر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجویز کہ ملک کی خارجہ پالیسی پاکستان پر مبنی ہے یہ غلط ہے لیکن دنیا کو دہشتگردوں کے ہمدردوں کے خلاف متحد ہونا چاہیے ۔
تازہ ترین