• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازیخان :رینجرز کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک،اسلحہ ،گولہ بارود برآمد

راولپنڈی ،تونسہ شریف،کوٹ قیصرانی، وہوا(نامہ نگاران،پ ر )پنجاب رینجرز،بارڈرملٹی پولیس اورسی ٹی ڈی نے اندرپہاڑ کوڑادرہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں دودہشت گرد ہلاک ہو گئے تفصیل کے مطابق پنجاب رینجرز نے انٹیلی جنس کے اطلاع پر گزشتہ شب وہوا ٹرائبل ایریا میں درہ کوڑا تھانہ بی ایم پی لکھانی کے مقام پر آپریشن کیا اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن میں ایک مصعب عرف معاذولدرمضان سکنہ محلہ سعدآبادڈیرہ اسماعیل خان دوسراشعیب غفرانی عرف داؤد ولدمحمدغفران سکنہ مجاہدکالونی ناظم آبادکراچی کے رہائشی تھے یہ کاروائی تھانہ لکھانی بی ایم پی کے علاقہ میں ہوئی ان کے قبضہ سے چار ہینڈگرنیڈ ،دو کلاشنکوف ، دو پسٹل پچاس راؤنڈکلاشنکوف اور ساتھ راؤنڈ پسٹل بھی برامدہوئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز اہلکاروں کے اغواءاور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے تھانہ لکھانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین